Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / لیبیا میں آئی ایس کیخلاف کارروائی میں رکاوٹیں :امریکہ

لیبیا میں آئی ایس کیخلاف کارروائی میں رکاوٹیں :امریکہ

واشنگٹن ،6فروری(رائٹر)لیبیا میں دہشت گردانہ تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کے بڑھتے اثر کے باوجود بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو داعش کے خلاف کسی طرح کی فوجی کارروائی شروع کرنے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پنٹگان نے بھی لیبیا میں داعش کی بڑھتی طاقت کے خطروں کے تئیں آگاہ کیا گیا تھا ساتھ ہی امریکی صدر بارک اوباما اور ان کے سینئر سکیورٹی صلاح کاروں نے لیبیا میں فوجی کارروائی کے منصوبہ پر گزشتہ ہفتہ بات چیت کی تھی۔امریکی افسروں نے بتایا کہ لیبیا میں داعش کی بڑھتی طاقت کا اندازہ وہاں کے تیل کی پیداواروالے مقامات پر ہورہے حملے سے لگایا جاسکتا ہے لیکن امریکہ کو وہاں دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کرنے میں کچھ اور وقت لگ سکتا ہے ۔عہدیداروںنے کہا کہ لیبیا میں فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ خاص امریکی مہم دستوں کی تعیناتی اور لیبیا کے سکیورٹی دستوں کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے ’’۔نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اس افسر نے بتایا کہ لیبیا میں امریکی فوج کی مہم میں کئی رکاوٹیں ہیں جس میں سب سے بڑا چیلینج غیر ملکی مدد حاصل کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT