Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / لیبیا میں حریف ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی میں شدت

لیبیا میں حریف ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی میں شدت

بن غازی (لیبیا) ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی تائید والی سرکاری ملیشیا اور حریفوں کے درمیان یہاں لڑائی نے شدت اختیار کرلی جبکہ لڑائی کی شروعات ایک دوسرے پر اغوا کرنے کے الزامات کے بعد ہوئی۔ اقوام متحدہ کی تائید والی حکومت کے حامی ملیشیا جسے سنٹرل ری انفورسمنٹ سے موسوم کیا گیا ہے، نے اپنے سرکاری فیس بک صفحہ پر بتایا کہ لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب حریف جماعت نے ان کے چار افراد کا اغواء کرلیا۔ اسی دوران وہاں رہنے والوں نے بھی لڑائی کے مناظر کو اپنے سیل فونس میں قید کرکے مختلف سماجی ویب سائیٹس پر اپ لوڈ کئے جہاں ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔ ہلال احمر نامی تنظیم اس بات کی خواہاں ہے کہ طرابلس سے عوام کا تخلیہ کرواکے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ لیبیا کے مرحوم قائد معمر قذافی کی حکومت کے زوال کے بعد یہاں کے حالات مسلسل بحران کا شکار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT