Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / لیبیا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات سنگین :زید رعد الحسین

لیبیا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات سنگین :زید رعد الحسین

اقوام متحدہ،13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ حقوق انسانی کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہیکہ لیبیا میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے معاملے کافی سنگین ہیں اور من مانے طریقے سے گرفتاری، اذیت رسانی،اور دیگر سنگین جرائم پر روک لگانے کیلئے حکومت کو کافی کچھ کرنا ہے۔حال ہی میں لیبیا سے لوٹے مسٹر حسین نے کہا کہ حکومت لیبیا اس معاملہ میں بہت کچھ کرسکتی ہے ،اور اسے کرنا چاہئے۔کل اپنے دورہ کے اختتام کے بعد جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لیبیا میں معمر قذافی کے دور سے ہی حقوق انسانی کے حالات اچھے نہیں تھے اور اس حکومت کے خاتمہ کے بعد بھی حالات میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے ،اور اقوام متحدہ کے کسی مشن نے اس دوران وہاں کا دورہ ن بھی نہیں کیا۔انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم فیا ض سراج اور انکی وزارت کے معاونین سے بات چیت کی اور ملک کی بڑی جیل اور ملک میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو رکھنے کیلئے بنائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔دراصل لیبیا میں 2011کے انقلاب کے بعد عوام میں کافی امیدیں پیدا ہوئی تھی کہ شاید اب حالات میں کچھ بہتری آئیگی،لیکن وہ تو پہلے ہی جیسے ہیں۔ہزاروں افراد کو ابھی بھی من مانے طریقے سے گرفتار کیا جانا عام بات ہے اور ایسے لوگ ملک کی کئی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ سیکورٹی فورسز شہریوں اور احتجاجی گروپوں کو من مانے طریقے سے قید میں رکھ رہے ہیں اور انکو ہلاک بھی کررہے ہیں،اور اس طرح کے واقعات ہر ہفتہ ہورہے ہیں۔سیکورٹی فورسز کی اس طرح کی کارروائی ملک کے حالات کی بہتری کی کوششوں میں روکاوٹ ہے ۔ان واقعات سے ترقیاتی کاموں میں بھی رخنہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیبیا میں حقوق انسانی کے معاملوں سے متعلق چیلنجز کافی بڑے ہیں ،لیکن ایسا بھی نہیں ہیکہ اس سے نمٹا ہی نہیں جاسکتا ہے ۔عدلیہ میں بڑے پیمانہ پر سسٹم کا منہدم ہونا،سیکورٹی فورسزکا من مانے طریقے سے کام کرنا حقوق انسانی کی خلاف ورزی کو کافی بڑھا وا دے رہا ہے ،لیکن اگر حکومت اپنی قوت ارادی کا مظاہرہ کرے تو ان سے نمٹا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT