Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری

لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری

درجنوں ہلاک، جہادیوں کے محفوظ مکانات تباہ
طرابلس ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا میں جہادیوں کے ٹریننگ کیمپ پر شدید بمباری کی جس میں درجنوں ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔ اس حملہ میں داعش کے اہم لیڈر کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ داعش کا یہ لیڈر تیونسیا میں حملوں کیلئے ذمہ دار تھا۔ امریکہ عہدیدار نے کہا کہ امریکی فوج نے لیبیا کے وقت کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں میں سبرتا کے قریب داعش کے ٹریننگ کیمپ پر بمباری کی۔ امکان ہیکہ اس حملہ میں آئی ایس آئی ایل کے کارکن نورالدین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جہادیوں کے ایک محفوظ مکان کو بھی صبح صادق حملہ کرکے تباہ کردیا گیا۔ تیونسیا کی سرحد سے متصل شہر میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس حملہ میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور یہ تمام ایک امکان اندر مقیم تھے۔ مرنے والوں کی بڑی تعداد تیونسیا کے شہری ہوسکتی ہے۔ یہ لوگ داعش کے ارکان بتائے گئے ہیں۔ جولائی میں تیونسیا شہر کے قریب ایک بیچ تفریح گاہ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 38 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملہ میں ملوث داعش کے اہم رکن کے علاوہ دیگر 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT