Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / لیبیا میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی واپسی : مودی

لیبیا میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی واپسی : مودی

کوچی/11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے متاثرہ لیبیا میں 29 ہندوستانی شہریوں بشمول کیرالا سے تعلق رکھنے والے 6 خاندانوں کو رہا کرالیا گیا ہے اور وہ اندرون دو یوم ملک واپس ہوں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ ایک اچھی خبر سنانے جارہے ہیں ۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والے 6 خاندان اور ٹاملناڈو کے 3 افراد جو لیبیا میں پھنسے ہوئے تھے کل یا ایک دن بعد بحفاظت اپنے ملک واپس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 29افراد کو بچایا جارہا ہے۔ مودی نے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے جب کبھی ہندوستانی شہری پریشانی کا شکار ہوئے انتہائی سرگرم رول ادا کیا۔ ان کا اشارہ لیبیا میں ہندوستانی نرسیس کو اور افغانستان میں کئی شہریوں کو طالبان کے چنگل سے بچانے کی طرف تھا۔مودی نے کہا کہ ٹاملناڈو کے 5ماہی گیر جو سری لنکا کی جیل میں تھے انہیں بھی سزائے موت سے بچانے میں حکومت کامیاب رہی۔

TOPPOPULARRECENT