Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / لیبیا میں کار بم دھماکے ، سرتے کے قریب فوج نشانہ ، 10 افراد ہلاک

لیبیا میں کار بم دھماکے ، سرتے کے قریب فوج نشانہ ، 10 افراد ہلاک

طرابلس ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 2 کار بم حملوں میں کم از کم 10 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ سرتے کے قریب حکومت حامی لیبیائی افواج کو نشانہ بناکر یہ بم حملے کئے گئے ۔ سرتے میں جہادی دولت اسلامیہ کے ساتھ جنگ کررہے ہیں ۔ لیبیا کی حکومت کی وفادار فوج نے اس علاقے میں کارروائیاں کی ہیں ۔ حکومت اور فوج کے درمیان اس سلسلے میں یہ ایک قومی معاہدہ ہوچکا ہے ۔ اطلاعات کے بموجب ان کار بم حملوں سے مزید 20 افراد زخمی ہوگئے ۔ فوج کے ترجمان رضا عیسیٰ نے کہا کہ دو حملے علاقہ غربیات میں کئے گئے جو کارروائی سنٹر کے قریب واقع ہے ۔ کارروائی سنٹر پر غذا ، اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر رسد جی این اے حامی فوجیوں نے تقسیم کی جارہی تھی ۔ امریکی فضائی حملوں کی تائید سے جی این اے کی حامی افواج دولت اسلامیہ کے آخری مستحکم گڑھ سرتے کو اس سے پاک کرنے کیلئے جنگ کررہے ہیں ۔ سرتے سابق ڈیکٹیٹر کرنل معمر قذافی کا آبائی قصبہ ہے ۔ جس پر گزشتہ سال جون میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا ہے ۔ جی این اے حامی افواج نے وسط مئی میں شہر کو واپس لینے کیلئے جارحانہ کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ جی این اے حامی فوجیں /9 جون کو شہر میں داخل ہوگیئں ۔ تاہم انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT