Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / لیبیا میں یرغمال 13 مصری فوج کی مدد سے رہا

لیبیا میں یرغمال 13 مصری فوج کی مدد سے رہا

طرابلس ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصری فوج نے لیبی آرمی کی جنرل کمان کیساتھ رابطے کے ذریعہ تیرہ مصری یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ان مصریوں کو لیبیا کے علاقے اجدابیا میں ایک مسلح جرائم پیشہ گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔ مصری فوج کے ترجمان کرنل تمر الرفاعی نے بتایا ہے کہ انھوں نے یرغمالیوں کے قریبی رشتہ داروں سے رابطہ کیا ہے اور انکی مصر واپسی کیلئے کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں۔الرفاعی نے لیبی فوج کی جنرل کمان کا ان یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہیکہ مصری وزارت خارجہ نے مصری شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ لیبیا کے سفر سے گریز کریں اور جنگ زدہ ملک میں مقیم تمام مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ شورش زدہ علاقوں میں نہ جائیں۔وزارتِ خارجہ نے مصریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی تیسرے ملک کے ذریعہ لیبیا لے جانے والے گروہوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور ان کے فریب میں آ کر غیر قانونی طور پر لیبیا میں داخل ہونے سے گریز کریں ،ورنہ انھیں وہاں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT