Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / لیبیا میں 2.4 ملین افراد کو مدد کی ضرورت : اقوام متحدہ کا بیان

لیبیا میں 2.4 ملین افراد کو مدد کی ضرورت : اقوام متحدہ کا بیان

طرابلس 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے عالمی یوم انسانیت کے موقع پر لیبیا کیلئے امن کی اپیل کی ہے ۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ لاکھوں لیبیائی اور تارک وطن باشندے اس سنگین ہوتے بحران کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے لیبیا مارٹن کوبلر نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں زائد از 2.4 ملین افراد کو انسانی مدد کی ضرورت ہے ۔ یہاں ادویات اور ٹیکوں کی کمی ہے اور دواخانوںمیں بھی سہولیات انتہائی ابتر ہیں۔ تقریبا تین لاکھ بچے اسکولوں سے نکل گئے ہیں اور تقریبا 3,50,000 باشندے اپنے ہی ملک میں بے گھر ہوگئے ہیں۔کوبلر نے کہا کہ تارکین وطن کو بھی یہاں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اقوام متحدہ نے ان کی مدد کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT