Friday , October 20 2017
Home / دنیا / لیبیا کو بری افواج کی روانگی کا کوئی منصوبہ نہیں : اوباما کی وضاحت

لیبیا کو بری افواج کی روانگی کا کوئی منصوبہ نہیں : اوباما کی وضاحت

لندن 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے آج لیبیا کو بری افواج کی روانگی کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے لندن میں وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میںکہا کہ لیبیا کیلئے بری افواج کی روانگی کا کوئی امکان نہیںہے ۔ وہ نہیں سمجھتے کہ ایسا کرنا ضروری ہے اور نہ ہی اس کا مختلف گوشوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جائیگا ۔ انہوں نے لیبیا کی فوج کو تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT