Sunday , July 23 2017
Home / عرب دنیا / لیبیا کی فوج کا بن غازی کو باغیوں سے آزاد کرانے کا دعویٰ

لیبیا کی فوج کا بن غازی کو باغیوں سے آزاد کرانے کا دعویٰ

دبئی، 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام)لیبیا کی فوج نے باغی گروپوں کو شکست دے کر ان کے قبضے سے بن غازی شہر کو آزاد کرانے کا دعوی کیا ہے ۔فوج کے مشرقی علاقہ کے کمانڈر میجر جنرل خلیفہ ہفتار نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ ان کے جوانوں نے دہشت گردوں سے بن غازی شہر کو پوری طرح سے آزاد کرا لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں فوج کی جیت کا اعلان کرتے ہیں۔
مسٹر ہفتار نے کہاکہ دہشت گردوں سے آزادی اس شہر کیلئے ایک تاریخی موقع ہے ، جس کا لیبیا کے لوگ طویل عرصہ سے انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے بہادر فوجیوں اور دوست ممالک دہشت گردی کے خلاف لیبیا میں جنگ کی حمایت کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT