Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / لیبیا کے ساحل پر درجنوں پناہ گزیں غرقاب

لیبیا کے ساحل پر درجنوں پناہ گزیں غرقاب

روم ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے ساحلی گارڈز نے کہا ہیکہ لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی ایک ربڑ کی کشتی سے 15 افراد کو بچا لیا گیا اور دیگر درجنوں افراد کی غرقابی کا اندیشہ ہے۔ ساحلی گارڈز کے ترجمان نے توثیق کی کہ ایک تجارتی جہاز گذشتہ روز ان افراد کو بچانے کیلئے آگے آیا۔ 15 افراد کو بچاتے ہوئے اطالوی ساحلی گارڈز کی کشتی کو منتقل کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کو جزیرہ سسلی کے کٹانیا ساحل کو منتقل کیا جارہا ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد نے اس کشتی میں 100 تا 150 افراد کو سوار کروایا تھا جن کے منجملہ 15 افراد کو بچا لیا گیا دیگر 100 سے زائد لاپتہ ہیں جس سے مزید ایک سنگین المیہ کا اندیشہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT