Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیتھم کی سنچری ، بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ 77 رنز سے فاتح

لیتھم کی سنچری ، بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ 77 رنز سے فاتح

کرائسٹ چرچ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میزبان اوپنر ٹام لیتھم نے اپنے کیریر کی شاندار اننگز 137 رنز کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں نیوزی لینڈ کی 77 رنز کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ لیتھم جہاں مقابلے پر ایک مضبوط گرفت والی اننگز کھیل رہے تھے ، دوسری طرف کولن منرو نے تیز رفتار 87 رنز بنائے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز اسکور کئے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کئے جبکہ مشفق الرحیم ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف 26 مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا یہ اعظم ترین مجموعی اسکور رہا جس میں لیتھم اور منرو نے پانچویں وکٹ کیلئے 158 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بھی بنائی۔ بنگلہ دیش کے لئے شکیب الحسن کا آل راؤنڈ مظاہرہ نمایاں رہا جنہوں نے 69 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کئے اور بیٹنگ میں 59 رنز بھی اسکور کئے نیز نوجوان بیٹسمین مصدق حسین نے ناقابل تسخیر 50 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کرلی۔ایک موقع پر بنگلہ دیشی ٹیم 81/4 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی۔

TOPPOPULARRECENT