Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / لیزر واقعہ کے بعد طیارہ کی دوبارہ لندن میں لینڈنگ

لیزر واقعہ کے بعد طیارہ کی دوبارہ لندن میں لینڈنگ

لندن۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ورجن اٹلانٹک ایرلائینز کا ایک طیارہ جو 267 مسافرین کے ساتھ لندن سے نیویارک کی پرواز پر تھا، لیزر لائٹ کے اندیشے کی بنیاد پر دوبارہ لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر واپس آگیا۔ یہ واقعہ کل رات ٹیک آف کے فوری بعد پیش آیا۔ فلائیٹ VS025 کو احتیاطی طور پر پرواز کے کچھ دیر بعد ہی لیزر لائیٹ کے اندیشوں کے تحت واپس طلب کرلیا گیا۔ طیارہ میں 252 مسافرین اور عملہ کے 15 ارکان موجود تھے۔ دریں اثناء ورجن اٹلانٹک ایرلائینز کے ایک اسٹاف رکن نے آئرش ایرٹریفک کنٹرول سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیک آف کے بعد لیزر لائیٹ کے واقعہ سے ایک پائیلٹ کو طبی مسائل سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ بہرحال لیزر لائیٹ کے ذرائع کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ جنوری تا جون 2015ء کے دوران یوکے سیول ایوی ایشن اتھاریٹی نے لیزر کے 414 واقعات پیش آنے کی رپورٹ دی ہے جن میں سے سب سے زیادہ واقعات لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر پیش آئے جن کی تعداد 48 بتائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT