Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / لیفٹننٹ جنرل سائنی ، کمانڈنٹ انڈین ملٹری اکیڈیمی

لیفٹننٹ جنرل سائنی ، کمانڈنٹ انڈین ملٹری اکیڈیمی

دہرادون ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لیفٹننٹ جنرل ایس کے سائنی نے آج باوقار انڈین ملٹری اکیڈیمی کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ قبل ازیں وہ نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی میں سینئیر ڈائرکٹنگ اسٹاف تھے ۔ لیفٹننٹ جنرل سائنی 1981 میں مذکورہ اداروں سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہیں جاٹ ریجمنٹ کے ساتویں بٹالین میں متعین کیا گیا ۔ انہوں نے 36 سالہ کیرئیر میں متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔
بہار میں مچھلی کے تاجر پر قاتلانہ حملہ
سیوان ( بہار ) ۔ 23 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مچھلی فروش کو موٹر سیکل پر سوار 2 حملہ آواروں نے 8 لاکھ چھین کر گولی مار دی ، پولیس نے بتایا کہ مچھلی کے تاجر پردیپ کمار آج صبح بینک میں رقم جمع کروانے جارہے تھے کہ موٹر سیکل پر سوار 2 حملہ آواروں نے روک لیا اور 8 لاکھ روپئے چھین لینے کے بعد گولی مار دی انہیں شدید زخمی حالت میں سیوان صدر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT