Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / لیفٹننٹ کرنل پروہت کی درخواست ضمانت کی مخالفت

لیفٹننٹ کرنل پروہت کی درخواست ضمانت کی مخالفت

ممبئی ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی محکمہ سراغ رسانی این آئی اے نے آج مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ 2008ء کے ایک ملزم لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ محکمہ نے اپنے جواب میں جو آج داخل کیا گیا کہا کہ اس کے پاس اس بات کے کئی ثبوت موجود ہیں کہ کرنل پروہت دھماکوں کی سازش میں ملوث تھا اور مکوکا کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ پروہت نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 7 سال سے مقدمہ چلائے بغیر قید رکھا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں 12 افراد بشمول سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور پروہت کو مالیگاؤں سے 29 ستمبر 2008ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دھماکوں سے 6 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT