Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / لیفٹننٹ کرنل پروہت کی عدالت میں پیشی

لیفٹننٹ کرنل پروہت کی عدالت میں پیشی

ممبئی ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوجی ارکان عملہ کی حفاظت میں لیفٹننٹ کرنل پرساد سریکانت پروہت جنہیں سپریم کورٹ نے پیر کے دن ضمانت پر رہا کردیا ہے، آج ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوئے تاکہ 2008ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں فردجرم عائد کرنے کے اجلاس میں شرکت کرسکیں۔ کرنل پروہت کو تلوجہ جیل خانہ نوی ممبئی سے کل رہا کیا گیا ہے۔ وہ این آئی اے کی خصوصی عدالت پہنچے جبکہ فوجی ارکان عملہ ان کی حفاظت کررہے تھے۔ فردجرم عائد کرنے کی کارروائی 28 اگست کو بھی جاری رہے گی۔ خصوصی وکیل استغاثہ اویناش رسل نے اس کا انکشاف کیا جبکہ وہ عدالت کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT