Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / لیفٹننٹ گورنر مجھ پر ہر دن ایک گولی چلاتے ہیں : کجریوال

لیفٹننٹ گورنر مجھ پر ہر دن ایک گولی چلاتے ہیں : کجریوال

نئی دہلی ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لیفٹننٹ گورنر انیل بائجل ہر دن مجھ پر ایک گولی چلاتے ہیں ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج یہ ریمارک کیا ۔ لیفٹننٹ گورنر کی حیثیت سے 31 دسمبر 2016 کو جائزہ حاصل کرنے کے بعد ان کے خلاف کجریوال کا یہ پہلا راست حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی سے متعلق مختلف مسائل پر بہتر تال میل کی کوشش کررہی ہے ۔ نہ صرف گورنر بلکہ مرکز کے ساتھ بھی یہی طرز عمل رہا ۔ اس کے باوجود گورنر ہر دن مجھ پر ایک گولی چلاتے ہیں اور بلدی انتخابات سے قبل انہوں نے فائرنگ میں شدت پیدا کردی ۔ کجریوال نے کہا کہ آخر ہمارا قصور کیا ہے ؟ ۔۔

TOPPOPULARRECENT