Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ پر منیش سسوڈیاکی تنقید دہلی حکومت عوام کیلئے جوابدہ ، مرکزی وزارت داخلہ نہیں

لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ پر منیش سسوڈیاکی تنقید دہلی حکومت عوام کیلئے جوابدہ ، مرکزی وزارت داخلہ نہیں

نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)سی این جی فٹنس اسکام تحقیقات مسئلہ پر مرکز کی جانب سے قانونی طور پر غیر کارکر اور فضول قرار دینے کے بعد اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے حکمراں عام آدمی پارٹی نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے کہاکہ دہلی حکومت عوام کیلئے جوابدہ ہے، مرکز وزارت داخلہ نہیں۔ نجیب جنگ کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیانے کہا کہ کمیشن آف انکوائری جس کو دہلی   حکومت نے تشکیل دیا تھا اپنا کام جاری رکھے گا ۔ اگر مرکزی وزارت داخلہ کا مقف جارحانہ رہا تھا عام آدمی پارٹی حکومت عدلیہ سے رجوع ہوگی ۔ ملٹی کروڑ کے سی این جی فٹنس اسکام کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کا فیصلہ اس کی تحقیقات غیر قانونی اور فضول ہیں تویہ بیجا مداخلت کے مترادف ہے ۔ میں گورنر کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ دہلی کی حکومت وزارت داخلی امور کا ماتحت محکمہ نہیں ہے ۔

ایک منتخب دستوری حکومت ہے جو دہلی کے عوام کیلئے جوابدہ ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت کو دہلی لیجسلیٹیو اسمبلی میں بھی بیان دینا پڑتا ہے۔ سسوڈیانے نجیب جنگ کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں یہ بھی لکھا ہے کہ دہلی کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کیلئے جوابدہ نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے قبلازیں اس ماہ فیصلہ کیا تھا کہ ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کی قیادت میں کمیشن قائم کیا جائے تاکہ ملٹی کروڑ کے سی این جی فٹنس اسکام کی تحقیقات کروائی جائے جس میں سابق شیلا ڈکشٹ زیر قیادت کانگریس حکومت کے کئی عہدیدار ملوث ہیں اور ان پر قانون کی نظر ہے۔ تاہم سسوڈیانے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ دہلی حکومت کے حکم کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کرے۔

TOPPOPULARRECENT