Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / لیفٹ فرنٹ کی ہڑتال ، ٹی ایم سی کی مخالفت

لیفٹ فرنٹ کی ہڑتال ، ٹی ایم سی کی مخالفت

کولکتہ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے 28 نومبر کو بائیں بازو جماعتوں کی مغربی بنگال میں 12 گھنٹے ہڑتال کی مخالفت کی ہے۔ حالانکہ بائیں بازو محاذ نے اِس احتجاج کو درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ کرنسی بند کرنے کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے یہ ناگزیر ہے۔ ٹی ایم سی جنرل سکریٹری سبراتا بخشی نے کہاکہ لیفٹ فرنٹ دراصل کرنسی بند کرنے کے مسئلہ پر بی جے پی کی مدد کی کوشش کررہا ہے۔ اِسی لئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تاکہ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو۔ اُنھوں نے کہاکہ لیفٹ فرنٹ کو ہڑتال سے گریز کرنا چاہئے۔ ترنمول کانگریس 28 نومبر کو بطور احتجاج ریالی منظم کرے گی۔ لیفٹ فرنٹ صدرنشین بمن بوس نے بند کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کی وجہ سے عوام کو جو مشکلات پیش آرہی ہیں اُس پر احتجاج درج کرانے کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ ہم نے بینکس، اے ٹی ایمس، طب اور ڈیری کو مستثنیٰ رکھا ہے۔ صدر ریاستی کانگریس ادھیر چودھری نے کہاکہ اُن کی پارٹی نے بائیں بازو محاذ کی اِس ہڑتال کی اخلاقی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے تاہم کہاکہ ترنمول کانگریس فی الواقعی اِس ہڑتال کو ناکام بنانے کے معاملہ میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ دونوں نے دہلی میں بی جے پی کے خلاف دوستوں کی طرح مل کر کام کیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ٹی ایم سی کا 28 نومبر کو کیا طرز عمل رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT