Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لینڈر، ثانیہ جوڑیوں کو شکست

لینڈر، ثانیہ جوڑیوں کو شکست

نیویارک ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں کیلئے یو ایس اوپن میں گزشتہ روز مایوس کن رہا جس میں لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا دونوں اپنے ڈبلز میچز اپنے متعلقہ پارٹنروں کے ساتھ یہاں ہار گئے۔ مکسڈ ڈبلز ڈیفنڈنگ چمپینس ثانیہ اور برونو سوریز فرسٹ راؤنڈ میچ میں جو 65 منٹ چلا، چیک ریپبلک کے اینڈریا ہلاواکوا ۔ لوکاز کبوت کے مقابل 3-6، 3-6 سے ناکام ہوئے۔ گزشتہ روز قبل ازیں لینڈر اور فرنانڈو ورڈاسکو کو اپنے سکنڈ راؤنڈ میچ میں بنا سیڈنگ والی امریکی جوڑی اسٹیو جانسن اور سام کیوری کے مقابل 5-7، 6-4، 3-6 سے شکست ہوئی۔
سنیہل کو آئی ٹی ایف جونیر ٹائٹل
ممبئی ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پونے کی لڑکی سنیہل مانے نے آج ماریشس میں آئی ٹی ایف گرلز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ یہ دو ہفتے میں اُن کی دوسری خطابی کامیابی ہے۔ 16 سالہ سنیہل نے مقامی امیلی بوئے کو ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT