Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لینڈر ، ثانیہ جوڑیوں کی سکنڈ راؤنڈ میں رسائی

لینڈر ، ثانیہ جوڑیوں کی سکنڈ راؤنڈ میں رسائی

نیویارک ، 4 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑیوں لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن کے یہاں اپنے متعلقہ ایونٹس میں سیدھے سٹوں کی جیت کے ذریعے سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ لینڈر اور اُن کے اسپینی پارٹنر فرنانسڈو ورڈاسکو نے مینس ڈبلز کامپٹیشن کے اوپننگ راؤنڈ میں جرمن جوڑی فلوریان میئر اور فرینک موڈر کو صرف 62 منٹ میں 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ انھیں اب بڑے کھلاڑیوں کو ہرانے والی امریکی طاقتور جوڑی اسٹیو جانسن اور سام کوئری کا سامنا ہے، جنھوں نے ٹاپ سیڈ ہم وطن حریفوں مائیک اور باب برائن کو 7-4، 5-7، 6-3 سے ہرایا ہے۔ ویمنس ڈبلز میں ٹاپ سیڈ انڈو۔ سوئس جوڑی ثانیہ اور مارٹینا ہنگس نے فرسٹ راؤنڈ میں امریکیوں کائٹلین کرسچن اور سبرینا سانتاماریا کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ تاہم زبردست پسندیدہ کھلاڑیوں نے 56 منٹ کے مقابلے میں اپنی سرویس دو بار ہاری جبکہ انھوں نے اپنے حریفوں کو سات مرتبہ بریک کیا۔ انھیں اب سوئس تیمیا بیکسنزکی اور اُن کی تائپی پارٹنر چیا۔جونگ چوانگ کا سامنا ہے، جنھوں نے میلانی اوڈین اور جسیکا پیگولا کی امریکی ٹیم کو 6-4، 7-6 (5) سے ہرایا۔ ثانیہ برازیلی پارٹنر برونو سوریز کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع بھی کریں گی۔ روہن بوپنا بھی مکسڈ ڈبلز میں تائپی کھلاڑی یونگ۔جان چان کے ساتھ کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT