Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لینڈر پیس نے ہنگس کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ٹرافی جیت لیا

لینڈر پیس نے ہنگس کے ساتھ مکسڈ ڈبلز ٹرافی جیت لیا

42سالہ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے اپنے ہموطن بھوپتی کا ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک۔12ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر ٹینس اسٹار لینڈر پیس نے آج اپنی سوئیس ساجھیدار مارٹینا ہنگس کے ساتھ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹرافی جیت کر ایک نئی تاریخ بنائی ہے اور اب وہ اوپن گورنمنٹ کے کامیاب ترین مرد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ عالمی رینکنگ کے اعتبار سے چوتھے مقام کی حامل ہند ۔ سوئیس جوڑی نے رینکنگ سے محروم امریکی جوڑی بیھانی مائک سینڈس اور سام کوئیرے کو سنسنی خیز فائنل میں 6-4, 3-6, 10-7 سے شکست دے کر رواں سیزن کا تیسرا خطاب جیت لیا ۔ اس طرح 42 سالہ لینڈرس پیس مکسڈ ڈبلز میں اپنا 9واں ٹائیٹل حاصل کرتے ہوئے آٹھ ٹائیٹلس جیتنے والے اپنے ہموطن مہیش بھوپتی کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔ لینڈر پیس اب صرف مارٹینا نورا تیلووا سے پیچھے رہ گئے ۔ مارٹینا مکسڈ ڈبلز میں تاحال 10ٹائیٹلس  جیت چکیہیں ‘ جن میں خود دو ٹائیٹلس انہوں نے لینڈر پیس کے ساتھ ساجھیداری میں جیتی تھیں جب 2003ء  کے دوران ومبلڈن اور آسٹریلین اوپنس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ پیس ۔ ہینگس جوڑی اس سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کرچکی ہے ۔ 1969ء کے بعد ایک سال کے دوران مکسڈ ڈبلز میں لگاتار تین کامیابیاں حاصل کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے ۔ پیس کا یہ 17واں گرینڈ سلام اور ہنگس  کا 19واں گرینڈ سلام ہے ۔ ہنگس تاحال چار گرینڈ سلام ٹائیٹلس جیتیں ہیں اور جو تمام ہندوستانی جوڑی داروں کے ساتھ جیتے گئے ہیں ۔ ویمنس ڈبلز میں بھی ہنگس کا بہترین مظاہرہ رہا ہے جہاں ان کی جوڑی دار ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہیں ۔ ہنگس نے 2006ء  کے دوران آسٹریلین اوپن میں اپنے ہندوستانی جوڑی دار مہیش بھوپتی کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT