Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / لینڈر پیس ڈیوس کپ ٹیم سے باہر

لینڈر پیس ڈیوس کپ ٹیم سے باہر

بنگلور۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان کی ڈیوس کپ ٹیم کے غیر فعل کپتان مہیش بھوپتی نے سات سے نو اپریل تک بنگلور میں ازبکستان کے خلاف کھیلے جانے والے ڈیوس کپ ایشیا اوسنیا زون گروپ ایک مقابلے میں آخر کار روہن بوپنا کو ترجیح دیتے ہوئے تجربہ کار لینڈر پیس کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے ۔ بوپنا ڈبلز میچ میں شری رام بالاجی کے ساتھ کھیلیں گے ۔ ان کا مقابلہ ازبک ٹیم کے فرخ دستووف اور سنجر فیجی یئف سے ہوگا۔عالمی ڈبلز درجہ بندی میں بوپنا فی الحال 23  ویں مقام پر ہیں اور پیس سے34  مقامات آگے ہیں۔ اگرچہ43  سالہ پیس نے حال ہی میں چیلنجرز خطاب جیتا ہے ۔ بھوپتی نے بوپنا اور پیس دونوں کو ہی محفوظ کھلاڑیوں میں رکھا تھا لیکن بالاآخر انہوں نے بوپنا کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیم سے پیس کو باہر کر دیا۔ کپتان نے اس بابت کہا کہ ان کی توجہ فی الحال تینوں نشانات جیتنے پر ہے اور وہ ٹیم منتخب اور ڈبلزمیچ کو لے کر غیر ضروری باتوں میں ملوث ہونا نہیں چاہتے ۔ پیس کے سب سے خاص دوست اور سب سے زیادہ کامیاب جوڑی دار رہے بھوپتی نے اپنی ڈیوس کپ ٹیم میں را م کمار رامناتھن، پرجنیش گیشورم اور این شری رام بالاجی اور بوپنا کو منتخب کیا ہے جو ازبکستان کے خلاف ڈیوس کپ مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ اس سے پہلے یوکي بھامبری بھی ٹیم کا حصہ تھے لیکن وہ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ڈیوس کپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد پرجنیش کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ بھامبری کے  بعد بھوپتی کے سامنے سب سے بڑی جوڑی ٹیم منتخب کرنے کی تھی جس میں پیس اور بوپنا شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT