Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / لینڈ لائن نمبرس پر مفت کال ایپ آپریٹرس کا اعتراض

لینڈ لائن نمبرس پر مفت کال ایپ آپریٹرس کا اعتراض

نئی دہلی۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) موبائل فونس پر ایک نیا ایپ NANU متعارف کیا گیا ہے جس پر موبائل فونس کے علاوہ لینڈ لائن کنکشنس پر بھی مفت کال خدمات کی پیشکش کی جارہی ہے۔ خانگی ٹیلی کام آپریٹرس نے اس پر اعتراض کیا ہے اور ٹرائی اور حکومت سے شکایت کی ہے ۔ نانو کے سربراہ مارٹن نائگیٹ نے بتایا کہ انڈین ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت کسی بھی قسم کے ڈاٹا کی منتقلی انٹرنیٹ پر پیش کی جاسکتی ہے اور یہ ایک قانونی عمل ہے۔ نانو نے دنیا بھر میں لینڈ لائن پر مفت کال کرنے کی سہولت پیش کی ہے۔ ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے نیٹ نیوٹریلیٹی پر مشاورت کا عمل شروع کیا ہے اور اس ضمن میں موبائل اپلیکیشنس پر فون کالس کے بارے میں بھی رائے حاصل کی ہے۔ خانگی ٹیلیکام آپریٹرس نے ٹیلیکام سیکریٹری جے ایس دیپک کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سہولت غیرقانونی ہے اور اسے آپریٹرس کے علاوہ زرمبادلہ پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT