Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / لینڈ گرابرس کے خلاف مقدمات درج کرنے وزیر داخلہ کا انتباہ

لینڈ گرابرس کے خلاف مقدمات درج کرنے وزیر داخلہ کا انتباہ

حیدرآباد 14 نومبر ( آئی این این ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے خبر دار کیا ہے کہ جو لوگ سرکاری زمینات پر قبضے کرینگے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے یہاں ملٹی پرپس اسپورٹس کامپلکس اور انڈور اسکیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے یہ انتباہ دیا ۔ یہ اسپورٹس کامپلکس 3.5 کروڑ روپئے کے خرچ سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ لینڈ گرابرس کے خلاف متحدہ جدوجہد کریں اور سرکاری زمینات پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضیات کے تحفظ کی ذمہ داری مقامی عوام کو قبول رنی چاہئے ۔ انہوں نے عوام کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھی مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT