Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / لینڈ گرابنگ میں ملوث 3 مفرور ملزمین گرفتار

لینڈ گرابنگ میں ملوث 3 مفرور ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ لینڈ گرابنگ میں ملوث ہونے والے تین مفرور ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 44 سالہ محمد کوثر ساکن کشن باغ ، 50 سالہ محمد فخرالدین ساکن غوث نگر بنڈلہ گوڑہ اور 33 سالہ محمد واسع ساکن چندرائن گٹہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مبینہ لینڈ گرابرس علی بن محمود جابری کی ٹولی سے تعلق رکھنے والے ارکان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چندرائن گٹہ پولیس نے سابق میں طیبہ بی ساکن فلک نما کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں کئی لینڈگرابرس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمین اراضی کے جعلی دستاویزات تیار کرتے ہوئے پلاٹس کو فروخت کرتے تھے اور اس دھوکہ سے کئی معصوم افراد دھوکہ کا شکار ہوئے تھے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ حقیقی مالکین کی شناخت کو مٹاتے ہوئے فرضی دستاویزات تیار کرنے کے بعد پلاٹس کو فروخت کررہے تھے جس کے سبب اراضی مالکین کو لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا تھا۔ ساؤتھ زون پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی اور لینڈ گرابنگ کے چار مقدمات درج کئے تھے اور ان مقدمات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT