Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / لینگویج پنڈت میں داخلہ حکومت آندھرا پردیش سے اعلامیہ کی اجرائی

لینگویج پنڈت میں داخلہ حکومت آندھرا پردیش سے اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( آئی این این) : محکمہ تعلیمات حکومت آندھرا پردیش نے دو سالہ لینگویج پنڈت کورس ( ایل پی سیٹ 2015 ) کے لیے درخواستوں کی طلبی کا اعلان کیا ہے ۔ تعلیمی سال 2015-17 کے دوران حکومت آندھرا پردیش کے تحت قائم ایجوکیشن کالجس اور خانگی کالجس میں داخلے دئیے جائیں گے ۔ ایل پی سیٹ 2015 میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 11 اور 12 اگست کو جاری کئے جانے والے اعلامیہ کو ملاحظہ کریں ۔ اعلامیہ ویب سائٹ lpcetapt.cgg.gov.in پر بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ درخواستیں بذریعہ آن لائن طلب کئے جائیں ۔ تحریری درخواستیں ناقابل قبول رہیں گے ۔ یہ بات کنوینر ایل پی سیٹ نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتائی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT