Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / لیڈی آئی اے ایس آفیسر نے پنچایت سکریٹری کو اُٹھ بیٹھ کرایا

لیڈی آئی اے ایس آفیسر نے پنچایت سکریٹری کو اُٹھ بیٹھ کرایا

بھوپال ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’لیڈی سنگھم‘ سے ملئے جس نے مدھیہ پردیش کے ضلع سنگراؤلی میں ایک پنچایت سکریٹری کو سزا کے طور پر ’اُٹھ بیٹھ‘ کرایا۔ انھوں نے خاطی عہدہ دار کو سارے گاؤں کے سامنے ’اُٹھک بیٹھک‘ کراتے ہوئے سزا دی۔ آئی اے ایس آفیسر نے ایسا تب کرایا جب عہدہ دار نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے معذرت خواہی کی۔ پنچایت سکریٹری کو یہ سزا کا ویڈیو زیرگشت ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی اے ایس آفیسر ندھی نویدیتا گاؤں میں تعمیر ٹائلٹوں کا معائنہ کررہی تھیں اور انھوں نے پایا کہ ٹائلٹ کے باہر کوئی واش بیسن نہیں جس کا پنچایت سکریٹری نے سرکاری کاغذات میں ادعا کیا تھا۔ اس پر ندھی نے خاطی عہدہ دار کو عبرت کے طور پر سزا دی۔

TOPPOPULARRECENT