Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / لیک پولیس نے دو افراد کو خوکشی سے بچالیا

لیک پولیس نے دو افراد کو خوکشی سے بچالیا

گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہونے کا اعتراف ، کونسلنگ کے بعد افراد خاندان کے حوالے
حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) لیک پولیس نے آج مزید دو افراد کی جان بچاتے ہوئے انہیں خودکشی سے روک لیا ۔ پہلے واقعہ میں 26 سالہ محمد مجیب ساکن مشیرآباد کو لیک پولیس کے پٹرولنگ عملہ نے اس وقت مجیب اور اس کے تین سالہ کمسن لڑکے کو حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگانے سے روک لیا جب وہ اپنے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مجیب کی شادی غوثیہ سے ہوئی اور اس کی بیوی آئے دن مجیب سے معمولی باتوں سے جھگڑا کیا کرتی تھی ۔ اپنی بیوی کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر مجیب نے اپنے بچے کے ہمراہ خودکشی کا فیصلہ کیا ۔ ایک اور واقعہ میں 24 سالہ پی سوما لتا ساکن دومل گوڑہ کو بھی خودکشی کرنے سے بچالیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوما لتا کی شادی پی سرینواس سے 2009 میں ہوئی ہے ۔ لیکن اس کا شوہر بے روزگار اور آئے دن معمولی باتوں پر جھگڑتا تھا ۔ پولیس نے دونوں افراد کی بعد کونسلنگ انہیں افراد خاندان کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT