Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیگ اسپنر بشو انڈیا کیخلاف طویل اسپلز پھینکنے تیار

لیگ اسپنر بشو انڈیا کیخلاف طویل اسپلز پھینکنے تیار

برج ٹاؤن ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چار ٹسٹ کی سیریز کی تیاری کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر دیویندر بشو طویل اسپلز پھینکنے اور وکٹیں لینے کے منتظر ہیں جب انڈیا کے خلاف باہمی سیریز 21 جولائی کو انٹیگا میں شروع ہوگی۔ 30 سالہ بولر 13 رکنی ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں نمایاں اسپنر ہیں اور ایک ماہ طویل سیریز کی تیاری میں موجودہ طور پر یو ڈبلیو ٹی کیوو ہل کیمپس میں جاری کیمپ میں محنت کررہے ہیں۔ بشو نے کہا: ’’بولنگ اچھی کررہا ہوں۔ مجھے کریبین T20 لیگ میں زیادہ میچز کھیلنے کا موقع نہ ملا لیکن ٹسٹ کرکٹ بالکلیہ مختلف معاملہ ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT