Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیگ کرکٹ : ابو اور حمزہ کا اچھا مظاہرہ

لیگ کرکٹ : ابو اور حمزہ کا اچھا مظاہرہ

حیدرآباد ، 12 اگسٹ (راست ) بیٹنگ میں ابو اور بولنگ میں حمزہ کے اچھے مظاہرے نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری A5 ڈیویژن کے میچ میں ایس یو سی سی کو سدرن اسٹارز سی سی کے مقابل کامیابی دلائی۔ اتوار کو بوئن پلی گراؤنڈ پر منعقدہ مقابلے میں ایس یو سی سی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 152/7 اسکور کئے۔ ابو نے 7 نمبر پر کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے قیمتی ہاف سنچری (54) بنائی۔ جوابی اننگز میں حریفوں کے کلیدی ٹاپ آرڈر بیٹسمنوں کو حمزہ نے اپنا شکار بنایا۔ انھوں نے آٹھ اوورز میں دو میڈن کے ساتھ 25 رنز کے عوض 4 وکٹ لئے۔

TOPPOPULARRECENT