Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیگ کرکٹ : ارشد کو 10 وکٹیں ، سجاد کا آل راؤنڈ مظاہرہ

لیگ کرکٹ : ارشد کو 10 وکٹیں ، سجاد کا آل راؤنڈ مظاہرہ

حیدرآباد ، 10 اگسٹ (راست ) ایم اے آر ارشد اور محمد سجاد علی نے گیند اور بیاٹ سے دھوم مچائی جس کے بل بوتے پر اُن کی ٹیم برادرز الیون نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام یہاں ایک لیگ میچ میں اگروال ایس آر کو شکست فاش دے دی۔ گزشتہ ہفتے کے اواخر آر جی سی گراؤنڈ چریال میں منعقدہ دو روزہ مقابلے میں اگروال ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، جس کا کوئی بیٹسمن وکٹ کر ٹک نہ سکا۔ بالخصوص ارشد (4/46) اور سجاد (3/9) نے تباہی مچائی۔ 42.4 اوورز میں 142 آل آؤٹ میں 35 رنز ایس ایم ندیم الدین کا ٹاپ اسکور رہا۔ برادرز الیون نے جوابی اننگز کی عمدہ شروعات کی اور اوپنر اکیندر کنور (89) کے علاوہ سجاد (66) کی بھی ہاف سنچری کی بدولت 313 رنز کے ساتھ 171 رنز کی بڑی سبقت لی۔ دوسری اننگز میں تو ارشد نے 6/40 کی بولنگ کے ذریعے حریفوں کاکچومر نکال دیا۔ اور وہ 134 پر آل آؤٹ ہوگئے۔ برادرز الیون کو اننگز اور 37 کی فتح کے پیش نظر اس میچ سے 22 پوائنٹس ملے جبکہ حریفوں کو 3 پوائنٹس پر اکتفا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT