Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیگ کرکٹ : سید علی کو 8 وکٹیں

لیگ کرکٹ : سید علی کو 8 وکٹیں

حیدرآباد ، 17 سپٹمبر (راست) اسپنر سید علی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے سنڈیکیٹ بینک نے اوورس سی سی کے خلاف دو روزہ لیگ (پلیٹ) میچ میں پہلی اننگز کی سبقت کی بنیاد پر 8 پوائنٹس حاصل کرلئے۔ گزشتہ دو دنوں سی این آر ’2‘ ناگول میں منعقدہ میچ میں اوورس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ یہ ٹیم 86.5 اوورز میں 242 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سلو لیفٹ آرم بولر سید علی نے 25 اوورز پھینکے اور 4 میڈن کے ساتھ 8/70 کی تباہ کن بولنگ کی۔ جوابی اننگز میں سنڈیکیٹ بینک نے 73 اوورز میں 253/6 بنائے۔ جی نکھل نے 82 کا ٹاپ اسکور کیا جبکہ ایم اے جاوید نے 52* بنائے۔

TOPPOPULARRECENT