Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / لیگ کرکٹ : عبدالمقیت کو 7 وکٹیں

لیگ کرکٹ : عبدالمقیت کو 7 وکٹیں

حیدرآباد ، 5 جولائی (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے تحت A-3 ڈیویژن ٹو ڈے لیگ چمپئن شپ (پلیٹ) گروپ کے میچ میں عبدالمقیت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کئے۔ گزشتہ ہفتے بڈنگ اسٹار اور سلیم نگر ٹیموں کے درمیان وردھمان کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں بڈنگ اسٹار ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ 70.1 اوورز میں ٹیم اسکور 257 میں مقیت نے آخری نمبر پر کھیلتے ہوئے 37 رنز کا اہم حصہ ادا کیا۔ اس کے بعد بولنگ میں تو عبدالمقیت نے حریف بیٹسمنوں پر قہر ڈھایا۔ انھوں نے نہایت عمدہ بولنگ میں 12-4-16-7 کے اعداد و شمار درج کرائے۔ اس کے نتیجے میں سلیم نگر ٹیم کا اسکور 96 سے آگے نہ بڑھ سکا۔ اس میچ سے بڈنگ اسٹار کو 8 پوائنٹس اور سلیم نگر کو 4 پوائنٹس ملے۔

TOPPOPULARRECENT