Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / لی چونگ آخری آل انگلینڈ چیمپئن کیلئے پرعزم

لی چونگ آخری آل انگلینڈ چیمپئن کیلئے پرعزم

برمنگھم ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک بیڈمینٹن کھلاڑی  لی چونگ وائی آخری مرتبہ آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تیار اور مکمل فٹنس سے محرومی کے باوجود ایک بار پھر فتح کیلئے پرعزم ہیں۔ گزشتہ ماہ پریکٹس کے دوران گھٹنے کی زخم میں مبتلا ہونے کے بعد امکان تھا کہ چھ ہفتے کیلئے کھیل سے دوری کے سبب وہ آل انگلینڈ مقابلوں میں شریک نہ ہو سکیں لیکن تین مرتبہ کے خطاب یافتہ نے خود کو دوبارہ نئے سرے سے تیار کرلیا۔ لی چونگ وائی نے کہا ہے کہ انہیں تکلیف کے باوجود خود کو صرف ذہنی طور پر تیار کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ایک عرصہ سے بیاڈمنٹن کی درجہ بندی میں حکمرانی کرنے والے لی فٹنس مسائل سے حالیہ دنوں میں کافی پریشان رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT