Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / ل 49 لاکھ روپئے مالیتی پرانے نوٹ ضبط

ل 49 لاکھ روپئے مالیتی پرانے نوٹ ضبط

نئی دہلی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے ایک شخص کی تحویل سے 49 لاکھ روپئے مالیتی پرانے نوٹ ضبط کرلئے ہیں۔ رقم مغربی دہلی میں ٹیکری سے ہریانہ منتقل کی جارہی تھی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دنیش نامی شخص اپنی ایس یو وی گاڑی میں ہریانہ کی سمت جارہا تھا کہ تلاشی لینے پر 49,96,000 روپئے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دنیش منسوخ شدہ بھاری رقم کے ساتھ جارہا ہے جسے ٹیکری سرحد پر روک کر حراست میں لے لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT