Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ل17 لاکھ ایل پی جی صارفین سبسیڈی سے دستبردار : دتاتریہ

ل17 لاکھ ایل پی جی صارفین سبسیڈی سے دستبردار : دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں ایل پی جی کے جملہ 17,16,291 لاکھ صارفین نے سرکاری سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ آج یہاں مختلف گیاس کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر محنت و روزگار نے یہ بات کہی ۔ اور بتایا کہ وزیر اعظم کی اپیل پر ملک کے عوام پر مثبت اثر مرتب ہوا جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں گیاس صارفین نے گیاس سبسیڈی حاصل کرنے سے انکار کرتے ہوئے گیاس سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرلی ہیں ۔ انہوں نے دونوں تلگو ریاستوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں جملہ 53 ہزار گیاس صارفین نے گیاس سبسیڈی کے حصول سے دستبرداری اختیار کرچکے ہیں جب کہ اسی طرح ریاست آندھرا پردیش میں 57 ہزار گیاس صارفین نے گیاس سبسیڈی کے حصول سے دستبرداری اختیار کریں ۔ مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ گیاس سبسیڈی سے دستبرداری اختیار کرنے کے باعث مرکزی حکومت کو 5 ہزار کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے اور بچت ہوئی آمدنی سے غریب عوام میں گیاس کنکشن فراہم کئے گئے۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ دیپم اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ میں 19,17,000 لاکھ گیاس کنکشنس اور آندھرا پردیش میں 25,87,000 لاکھ گیاس کنکشن دئیے گئے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT