Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ل20 لاکھ خاندانوںکو پکوان گیس فراہمی کی کوشش

ل20 لاکھ خاندانوںکو پکوان گیس فراہمی کی کوشش

حیدرآباد 29 اگست ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ میں 20 لاکھ خاندانوں کو پکوان گیس کنکشن فراہم کرنے اقدامات کررہی ہے اور کریم نگر ، ورنگل میں عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سیول سپلائز ای راجندر نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ریاست بھر میں ہر ایک خاندان کو پکوان گیس کنکشن فراہم کیاجائے گا اور پکوان گیس کنکشن کیلئے حکومت اب تک 150 کروڑ روپئے منظور کرچکی ہے ۔ مزید دس لاکھ گیس کنکشن کو کارپوریٹ ادارے کے سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت مرکز نے منظور کرنے پہل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اکٹوبر سے ریاست میں فوڈ سیکوریٹی اسکیم کو روبہ عمل لانے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکوریٹی اسکیم کے تحت اہل غریب عوام کو ماہ ستمبر میں راشن کارڈز جاری کئے جائیں گے اور فیرپرائس شاپس کی سطح پر بے قاعدگیوں کا تدارک کرنے عصری فنی آلات سے استفادہ کیا جائیگا ۔ سیول سپلائز کارپوریشن میں بے قاعدگیوں کا انسداد کیا جائیگا ۔ ہر سطح پر تنقیح کے ذریعہ بے قاعدگیوں کے تدارک سے 400 کروڑ روپئے کی بچت کی گئی ۔ ای راجندر نے بتایا کہ چاول ڈیلروں کی بے قاعدگیوں کی روک تھام کے ساتھ فیر پرائس شاپس سے غریب عوام کو سربراہ کی جانے والی اشیا کی بہتر انداز میں فراہمی کو یقینی بنانے اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ بے قاعدگیوں میں ملوث فیرپرائس شاپ ڈیلر کو معاف نہیں کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام ہاسٹلس ، آنگن واڑی ، مڈڈے میل اسکیم کی عمل آوری کیلئے پکوان گیس کنکشن منظور کئے جائیں گے اور کہا کہ گیس کنکشن میں کسی نوعیت کی بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT