Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ل5لاکھ44ہزار 571کروڑ روپئے بینکوں میں جمع

ل5لاکھ44ہزار 571کروڑ روپئے بینکوں میں جمع

حیدرآباد۔21نومبر(سیاست نیوز) ملک بھر کے بینکو ںمیں 10نومبر تا18نومبر کے دوران 5لاکھ44ہزار 571کروڑ روپئے کی رقومات جمع کروائی جا چکی ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے آج جاری تفصیلات میں بتایا کہ 8نومبر کی درمیانی شب سے 1000اور500کے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ اور10نومبر کو بینکوں کی کشادگی کے بعد تھی 10تا18نومبر کے دوران ملک کے مختلف بینکوں میں 33ہزار6کروڑ کے پرانے نوٹ تبدیل کئے گئے جبکہ 5لاکھ11ہزار565کروڑ کے ڈپازٹس کروائے گئے ۔ اس طرح بینکوں کو جملہ 544571کروڑ وصول ہوئے ہیں ۔ آر بی آئی اطلاعات کے مطابق 10تا18نومبر کے دوران بینکوں اور اے ٹی ایم مراکز کے ذریعہ ایک لاکھ 3ہزار 316کروڑ روپئے نکالے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آئیگی کہ اب تک ایک لاکھ 36ہزار322کروڑ روپئے بازار میں پہنچ چکے ہیں کیونکہ بینک اور اے ٹی ایم کے ذریعہ 1000اور 500کی نوٹ جاری نہیں کی جا رہی ہے اور نہ بینکوں سے ان کی اجرائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں و اے ٹی ایم سے 18نومبر تک جو اطلاع موصول ہوئی ہیں انکے مطابق یہ رپورٹ 21نومبر کو جاری کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18نومبر کے بعد جمع کی جانے والی رقومات کی مکمل تفصیلات بھی آر بی آئی کو مل چکی ہیں ۔ ان کا جائزہ لینے کے بعد تمام تفصیلا ت اکٹھا کرکے انہیں رپورٹ کی شکل میں جاری کیا جائے گا۔ اطلاعات کے بموجب آر بی آئی ‘ روزانہ کھاتوں میں جمع ہونے والی رقومات اور بینکوں و اے ٹی ایم سے جاری کی جانے والی رقومات کی تفصیلات جاری کرنے کے متعلق غور کر رہا ہے تاکہ اس عمل میں شفافیت ظاہر کی جا سکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT