Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / ل5.44 لاکھ کروڑ منسوخ شدہ کرنسی بینکوں میں ڈپازٹ

ل5.44 لاکھ کروڑ منسوخ شدہ کرنسی بینکوں میں ڈپازٹ

33 ہزار کروڑ روپئے کے کرنسی نوٹس تبدیل، ایک لاکھ کروڑ روپئے نقد تقسیم
ممبئی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے آج انکشاف کیاکہ 8 نومبر کو 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد 18نومبر تک عوام تقریباً 5.44 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی منسوخ شدہ نوٹ مختلف بینکوں میں جمع اور تبدیل کرواچکے ہیں۔ بینکوں نے اپنے کاؤنٹرس اور اے ٹی ایمس کے ذریعہ 10 نومبر تا 18 نومبر تقریباً 1,03,316 کروڑ روپئے نقد تقسیم کئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 8 نومبر کی نصف شب کے بعد بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد آر بی آئی نے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی اور پرانے کرنسی نوٹوں کی ڈپازٹ یا تبدیلی کے انتظامات کئے تھے ۔ 10 نومبر سے 18 نومبر تک 5,44,571 کروڑ روپئے ڈپازٹ اور تبدیل کروائے گئے ۔ ان میں 5,11,565 کروڑ روپئے ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔ 33,006 کروڑ روپئے مالیتی کرنسی نوٹس تبدیل کروادیئے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران عوام اپنے بینک کھاتوں یا اے ٹی ایم سے 1,03,316 کروڑ روپئے نکالے ہیں۔ اس دوران حکومت نے آج کسانوں کو سرکاری دوکانات ، مرکزی یا ریاستی زرعی یونیورسٹیز نے 500 روپئے کے قدیم کرنسی نوٹوں کے ذریعہ ربیع کی فصل کے لئے بیج خریدنے کی اجازت دیدی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT