Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ل50 لاکھ روپئے لے کر فرار ہونے والی دو رکنی ٹولی گرفتار

ل50 لاکھ روپئے لے کر فرار ہونے والی دو رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں اِن دنوں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ایک ایسی ہی کوشش کے دوران 50 لاکھ روپئے لے کر فرار ہونے والے دو افراد کو پولیس راجندر نگر نے گرفتار کرلیا جو کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے عطا پور میں جمع ہوئے تھے۔ شمس آباد ڈی سی پی پدمجا ریڈی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 42 سالہ رویندر ناتھ ریڈی ساکن لنگر حوض اور 30 سالہ ایس راجو ساکن عنبرپیٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا ایک اور ساتھی سرغنہ نریش مفرور ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 37 لاکھ 29 ہزار روپئے نقد رقم، 2 سیل فونس کو ضبط کرلیا۔ گزشتہ روز ان سارقوں نے عطاپور کے علاقہ سے رقم لوٹ لی تھی۔ پولیس نے سونے کے تاجرین دیپک اور دنیش کی شناخت پر اندرون 24 گھنٹے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جس کے لئے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT