Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ل57لاکھ روپئے منسوخ شدہ کرنسی ضبط

ل57لاکھ روپئے منسوخ شدہ کرنسی ضبط

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی میں ملوث ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 57 لاکھ پرانی کرنسی برآمد کرلی ۔ 38 سالہ بی سریش، بیماورم ضلع ورنگل کو پتہ چلا کہ ملکاجگری کے رئیل اسٹیٹ تاجر راج شیکھر کے پاس لاکھوں روپئے کی پرانی کرنسی موجود ہے۔ اُس نے رابطہ قائم کرتے ہوئے دو دوستوں ایم رمیش اور اے سنتوش کمار کی مدد سے کمیشن پر تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا۔ ٹاسک فورس نے سکندرآباد ریجمنٹل بازار کے قریب تین افراد کو گرفتارکرکے منسوخ کرنسی برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT