Thursday , June 29 2017
Home / Top Stories / ل60 سال سے زائد عمر کے افراد کو فضائی سفر پر ٹکٹس میں 50 فیصدی کمی

ل60 سال سے زائد عمر کے افراد کو فضائی سفر پر ٹکٹس میں 50 فیصدی کمی

ایرانڈیا کی پیشکش ، اندرون ملک سفر کی سہولت ، ملک کے تمام شہروں میں سفر کا جال
حیدرآباد ۔21اپریل (سیاست نیوز) بزرگ شہریوں کے لئے فضائی سفر سستا ہوگیا اور اب 60سال کے شہریوں کو ائیر انڈیا نے 50فیصد رعایتی ٹکٹس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر انڈیا نے بزرگ مسافرین کی حد عمر میں تین سال کی تخفیف کرتے ہوئے اسے 60سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو سابق میں 63سال ہوا کرتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ائیر انڈیا نے بزرگ شہریوں کے سفر کو آسان اور سستا بنانے کے لئے تمام اندرون ملک مسافتوں پر 50فیصد رعایتی ٹکٹس کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کے مطابق ہندستان کا ہر وہ شہری اس سہولت سے استفادہ کرسکتا ہے جس کی عمر فضائی سفر کے وقت 60سال ہو چکی ہے اور وہ گرمائی تعطیلات کے دوران اندرون ملک کسی شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ائیر انڈیا کی جانب سے اس آفر کی پیش کشی کا مقصد ملک کے مختلف مقامات تک فضائی سفر کو فروغ دیتے ہوئے گرمائی تعطیلات کے دوران بزنس میں اضـافہ کو ممکن بنانا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ خانگی ائیر لائنس کی جانب سے اس طرح کے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ جب ائیر انڈیا نے اس اسکیم کو متعارف کروایا ہے تو ایسی صورت میں خانگی ائیر لائنس کا ماننا ہے کہ وہ بھی اس طرح کی اسکیمات کے ذریعہ فضائی مسافرین کی تعداد میں اضافہ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ ائیر انڈیا کے عہدیداروں کے مطابق ملک کے تمام شہروں سے ائیر انڈیا کی پروازیں چلائی جاتی ہیں اور ان پروازوں کے ذریعہ ائیر انڈیا نے اندرون ملک فضائی سفر کا جو جال بچھایا ہے وہ ائیر انڈیا کی کئی شہروں تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد ملک کے مختلف شہروں سے بغرض سیاحت روانہ ہونے والے بزرگ مسافرین کو کم قیمت میں فضائی سہولت کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ فضائی سفر کو فروغ دیا جاسکے۔بتایا جاتا ہے کہ عنقریب مزید ائیر لائنس کی جانب سے بھی اس طرح کے آفرس و پیشکش کے اعلانات آئیں گے۔ ائیر انڈیا کا کہنا ہے کہ خانگی ائیر لائنس کی جانب سے کم قیمتی ٹکٹس کی اجرائی سال بھر ہوا کرتی ہے اور وہ مسافرین کی تعداد اور سہولتوں کی بنیاد پر کم قیمتی ٹکٹس جاری کرتے ہیں لیکن ائیر انڈیا کی جانب سے بزرگ شہریوں کیلئے فوری اثر کے ساتھ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے اور انہیں 50فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ مسافرین کے لئے فائدہ مند ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT