Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ل9 لاکھ روپئے کے نئے کرنسی نوٹس ضبط

ل9 لاکھ روپئے کے نئے کرنسی نوٹس ضبط

حیدرآباد۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) مادھاپور سائبرآباد میں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 9 لاکھ کے اصلی نوٹس ضبط کرلئے جو شہر میں منسوخ شدہ کرنسی کے عوض 23% کمیشن پر تبدیلی کیلئے استعمال کی جانے والی تھی۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک موٹر سائیکل کا تعاقب کرکے دو افراد سرینواس ریڈی اور ورا کمار کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 9 لاکھ روپئے مالیتی نئی کرنسی جو 2000 روپئے کے نوٹوں پر مشتمل ہے، ضبط کرلی۔ حراست میں لئے گئے افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے ان کی تفتیش کی گئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ ضبط شدہ رقم نیلور کے سید شاہنواز، سی ایچ اشوک اور مستان کی ہے، جو 23% کمیشن پر منسوخ شدہ کرنسی کے عوض نئی کرنسی میں تبدیل کی جانے والی تھی۔ تفتیش میں پتہ چلا ہیکہ ریئو گرانڈ ہوٹل نامپلی کے ملازم پراوین کی مدد سے پرانی کرنسی بدلے نئی کرنسی کی معاملت طئے تھی۔ مادھاپور پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم کو حراست میں لئے گئے افراد کے ہمراہ محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT