Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مئیر اور ڈپٹی مئیر کا 11 فروری کو انتخاب

مئیر اور ڈپٹی مئیر کا 11 فروری کو انتخاب

انتخابات میں کامیاب کارپوریٹرس میں سرٹیفکیٹس تقسیم ، جناردھن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کیلئے نوٹس حوالے کردیا گیا ہے ۔ یہ بات کمشنر بلدیہ ڈاکٹر پی جناردھن ریڈی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتائی اور انتخابات کے پرامن انعقاد پر بلدیہ عملہ اور انتخابات میں شامل عملہ کی خدمات کی ستائش کی ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ 11 فروری کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کا انتخآب عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو فوری طور پر کامیابی کی سند جاری کردی گئی ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ پرانے پل ڈیویژن میں دوبارہ رائے دہی پرامن رہی اور سوائے جام باغ ڈیویژن کے کسی اور مقام پر دوبارہ رائے شماری کی ضرورت نہیں پڑی ۔ اس ڈیویژن سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ڈی موہن نے مخالف امیدوار سے 5 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ کمشنر بلدیہ نے سارے انتخابی عمل کو اطمینان بخش قرار دیا اور تمام عہدیداروں بلدی عملہ و عہدیداروں اور پولیس کی خدمات کی ستائش کی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انتخابات کو پرامن انداز میں اختتام تک پہونچانا کوئی آسان بات نہیں ہے ۔ بالخصوص بیوروکرسی کیلئے ایک چیالنج بھرا کام ہے ۔ 2 فروری کو ہونے والے رائے دہی اور آج کے نتائج کے اعلان کے بعد بلدی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT