Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / مئیر اور ڈپٹی مئیر کی گورنر سے ملاقات

مئیر اور ڈپٹی مئیر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے نو منتخبہ مئیر مسٹر جی رام موہن راؤ اور ڈپٹی مئیر مسٹر بابا فصیح الدین نے آج راج بھون پہونچکر گورنر ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرنے کے بجائے مئیر اور ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی نے ایک پودا پیش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کبھی بھی عام طور پر اعلی عہدوں پر فائز شخصیتوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہونے پر ان شخصیتوں کو خیر سگالی انداز میں گلدستے پیش کئے جاتے ہیں لیکن آج نو منتخبہ مئیر و ڈپٹی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے گورنر سے خیر سگالی ملاقات کر کے ایک انوکھے انداز میں گلدستہ پیش کرنے کے بجائے ایک چھوٹا سا پودا پیش کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ گورنر مسٹر نرسمہن نے اس چھوٹے پودے کو انتہائی خلوص کے ساتھ قبول کیا اور نو منتخبہ مئیر جی ایچ ایم سی مسٹر بی رام موہن راؤ اور ڈپٹی مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بابا فصیح الدین کو پر خلوص مبارکباد دی اور مئیر و ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی سے شہر حیدرآباد کو مزید خوبصورت شہر بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کی ہمہ جہتی ترقی دیتے ہوئے شہر حیدرآباد کو سرسبز و شاداب شہر میں تبدیل کرنے کی پر زور خواہش کی ۔انہوں نے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی ستائش کی کہ عام طور پر گلدستہ پیش کرنے کے بجائے شجرکاری مہم کو فروغ دینے کے لیے پودا پیش کیا ۔ گورنر نے دونوں نو منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر سے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT