Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / مئیر حیدرآباد آج سوچھ بھارت ریلی کو جھنڈی دکھائیں گے

مئیر حیدرآباد آج سوچھ بھارت ریلی کو جھنڈی دکھائیں گے

حیدرآباد 4 مارچ ( آئی این این ) مئیر حیدرآباد بی رام موہن کل سوچھ بھارت ریلی کو جھنڈی دکھائیں گے ۔ یہ ریلی اما بھگوان سیوا سمیتی کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کا آغاز 8  بجے صبح امبیڈکر کالج باغ لنگم پلی سے ہوگا ۔ یہ ریلی باغ لنگم پلی سے روانہ ہوکر رام نگر چوراہا تک جائیگا ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میںسمیتی کے تقریبا سات سو کارکن حصہ لیں گے ۔ سمیتی کی جانب سے ملک کے دوسرے شہروں اور حیدرآباد میں بھی اس ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس ریلی کا مقصد عوام میںصفائی کے تعلق سے شعور بیدار کرنا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT