Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مئیر حیدرآباد دہلی کے ملٹی لیول پارکنگ سے متاثر

مئیر حیدرآباد دہلی کے ملٹی لیول پارکنگ سے متاثر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد کے مئیر بی رام موہن نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا اور نئی دہلی میونسپل کونسل کے بہترین کاموں خاص کر اسٹریٹ لائٹنگ ، پارکنگ سہولت فٹ پاتھس اور شہری سہولتوں کی فراہمی سے آگاہی حاصل کی ۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام موہن نے کہا کہ دہلی میں ملٹی لیول پارکنگ متاثر کن ہے اسے حیدرآباد میں بھی روبعمل لایا جائے گا ۔ حیدرآباد کے مئیر نے کہا کہ انہوں نے دہلی کے شہریوں کو مفت فراہم کی جارہی شہری سہولتوں کا بھی گہرائی سے جائزہ لیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT