Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / مئیر لندن صادق خان کی مندر میں حاضری کی تصویر وائرل

مئیر لندن صادق خان کی مندر میں حاضری کی تصویر وائرل

لندن 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن کے پہلے مسلم مئیر صادق خان کی شہر کے ایک مندر میں حاضری کی تصاویر سوشیل میڈیا پر تیزی سے گشت کر رہی ہیں۔ انہوں نے سوامی نارائن مندر کا دورہ کیا تھا ۔ لندن کے مئیر منتخب ہونے سے قبل یہ دورہ ہوا تھا جہاں صادق خان نے عوام سے بات چیت کی اور کچھ رسوم میں حصہ لیا تھا ۔ اپنے فیس بک پیج پر 3 مئی کو صادق خان نے کہا تھا کہ شری سوامی نارائن مندر نئیسڈن لندن میں ان کی پسندیدہ جگہ ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ مندر مقامی برادری کیلئے خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT