Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مئی میں شروع ہوگی آر سی ایس کی پہلی پرواز:جینت سنہا

مئی میں شروع ہوگی آر سی ایس کی پہلی پرواز:جینت سنہا

نئی دہلی15اپریل(سیاست ڈاٹ کام)چھوٹے شہروں کو جوڑنے کے لئے شروع کی گئی زیادہ سے زیادہ ڈھائی ہزار روپے میں 500کلومیٹر کے ہوائی سفر والے علاقائی رابطہ منصوبہ(آر سی ایس)یا ’’اُڑان‘‘ کے تحت پہلی پرواز مئی میں شروع ہونے کی امید ہے ۔شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا نے گزشتہ رات یہاں ایک پروگرام کے بعد بتایا کہ تکنیکی طورپر تو بھٹنڈا اور کانپور سے آرسی ایس کی پروازیں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں کیونکہ ان ہوائی اڈوں سے آمدورفت کررہی پرانی ایئرلائنزکو ہی یہ راستے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک آر سی ایس کے تحت نئی پروازوں کا سوال ہے تو مئی میں اس کی شروعات ہوجائے گی۔یہ فلائٹ دہلی سے شملہ کی ہوگی۔’’اڑان‘‘کے تحت 33نئے ہوائی اڈوں کو شامل کرتے ہوئے 128راستے مختص کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT